بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اردن نے یہ فیصلہ سوئٹزرلینڈ میں جاری فیبا انڈر-19 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے دوران کیا۔
اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ اردنی باسکٹ بال فیڈریشن نے موجودہ حالات کے تناظر میں اصولی مؤقف کی بنیاد پر انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن کو باضابطہ طور پر میچ نہ کھیلنے سے مطلع کیا تھا۔
واضح رہے کہ اردن کی حکومت صہیونی ریاست کو تسلیم کرتی ہے اور غزہ کی جنگ سے اب تک صہیونیوں کے لئے بھارت سے امارات اور سعودی عرب کے راستے آنے والی امداد کی ترسیل اردن کے راستے غاصب ریاست تک انجام پاتی ہے؛ تاہم اس ملک کے عوام صہیونی دشمن، کو دشمن اور غاصب سمجھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ